پاکستان

عراق میں پھنسے 300 سے زائد پاکستانی زائرین بغداد ائیرپورٹ سےکراچی پہنچ گئے

عراق میں پھنسے پاکستانی زائرین کو لانی والی پرواز بغداد سےکراچی پہنچ گئی، پرواز سے 300 سے زائد زائرین وطن واپس پہنچے۔بغداد ائیرپورٹ پر پھنسے 654 پاکستانی زائرین میں سے پیچھے رہ جانے والے باقی زائر ین کی دوسری پر واز آج سہہ پہر 3 بجے کے بعد کراچی پہنچنے کا امکان ہے۔بغداد ائیرپورٹ سے پاکستانی زائرین کو وطن واپس لانے کیلئے پہلی پرواز رات دیر گئے 375 زائرین کو لے کر کراچی کیلئے روانہ ہوئی جو علی الصبح کراچی پہنچی۔گورنر سندھ نے بتایا کہ انہوں نے عراقی سفیر سے بات کی تھی،عراقی سفیر نے یقین دہانی کرائی تھی کہ زائرین کو آج ہی واپس لایا جائےگا۔بغداد سے زائرین کو لیکر پاکستان آنے والی فلائٹس منسوخ ہو گئیں تھیں جس کی وجہ سے کئی زائرین بغداد ائیرپورٹ پر پھنس گئے تھے۔ بغداد ائیرپورٹ پر پاکستانی زائرین کے پھنے ہونے کے معاملے پر وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے عراق میں پاکستانی سفیرذیشان احمد سے رابطہ کیا اور بغداد ائیرپورٹ پر پھنسے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔پاکستانی سفیر ذیشان احمد کا کہنا تھا کہ صورتحال ٹؤرازم کمپنیوں کی بے انتظامی کے باعث پیدا ہوئی، ائیرپورٹ پر موجود زائرین کو کھانے سمیت دیگر سہولتیں فراہم کردی گئی ہیں۔بغداد میں پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ 350 زائرین آج رات کراچی پہنچ جائیں گے جبکہ جہاز واپس آکر باقی زائرین کو بھی آج صبح کراچی لے جائے گا، روانگی تک پاکستانی زائرین کی بنیادی ضروریات کا خیال رکھا جائے گا۔دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ عراق ائیرویز کے دو طیاروں میں فنی خرابی کے سبب 654 پاکستانی زائرین بغداد ائیرپورٹ پرپھنس گئے ہیں۔نائب وزیراعظم نے پاکستان کے سفیر کو کہا ہے کہ پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی جلد وطن واپسی تک ان کی دیکھ بھال کریں۔دوسری جانب قومی اسمبلی کے رکن حمید حسین نے گورنر سندھ سے اسلام آباد میں ملاقات کرکے بغداد ائیرپورٹ پر پھنسے زائرین کے مسائل حل کرنے پر بات چیت کی۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عراقی سفیر اور دیگر اہم ذمہ داران سے فوری رابطہ کرلیا۔عراقی سفیر کی جانب سے گورنر سندھ کو پاکستانی زائرین کو درپیش مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ بغداد سے 375 زائرین کو لے کر پہلی پرواز ایک گھنٹے بعد کراچی کیلئے روانہ ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ دو روز سے بغداد ائیرپورٹ پر پھنسے دیگر زائرین کو لانے کیلئے تاخیر کا شکار پروازوں کی جلد از جلد روانگی ممکن بنائی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button