پاکستان
چیف جسٹس کے قتل سے متعلق فتوے کو حرام کہا تو دھمکیاں ملیں: چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل
چیئر مین اسلامی نظر یاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے واضح کیا ہے کہ ہجوم کا انصاف (Mob justice) نا قابل قبول ہے، یہ غیر شرعی اور غیر قانونی ہے۔میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران چیئر مین اسلامی نظر یاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا کہ توہین رسالت ہو یا توہین اہل بیت، تو ہین صحابہ ہو یا توہین قرآن، ملزمان کو سزا دینے کا اختیار ریاست کے پاس ہے جس کا قانونی طریقہ کا ر موجود ہے، کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کا کو ئی اختیار نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان کے قتل سے متعلق فتوے کو حرام کہا تو دھمکیاں ملیں، ا نتہا پسندی اور دہشتگردی کے خلاف شعور کو اجاگر کیا جا ئے۔