ٹی سی ایل نے جدید ڈسپلے ٹیکنالوجی میں تین ایوارڈز جیت لیے
![](https://urduexpress.pk/wp-content/uploads/2024/08/IMG-20240830-WA0098-780x470.jpg)
لاہور، (اردو ایکسپریس) پاکستان کے نمبر 1 ایل ای ڈی ٹی وی برانڈٹی سی ایل نے 98 انچ ٹی وی برانڈکیٹگری میں شاندار EISA ایوارڈز حاصل کرلیے۔ آڈیو ویڈیوانوویشن کیلئے یورپ کی اعلیٰ اتھارٹی "ایکسپرٹ امجنگ اینڈ ساؤنڈ ایسوسی ایشن (EISA) "نے ٹی سی ایل کو تین شاندار ایوارڈز سے نوازا ہے جو برانڈ کی ڈسپلے ٹیکنالوجی میں جدت کو ظاہر کرتا ہے۔ ٹی سی ایل کی جانب سے XLسکرین کیٹگری میں 115انچ کے X955 Max TVماڈل کو "EISA STATEMENT TV 2024-2025″ایوارڈ دیا گیا۔ یہ ایوارڈزٹی سی ایل مصنوعات کی بہترین کارکردگی اور جدید ڈیزائنز کو نمایاں کرتا ہے جبکہ ٹی سی ایل کے 75انچ C855 کیو ڈی منی ایل ای ڈی ٹی وی کو "EISA HOME THEATER MINI LED TV 2024-2025” کے ایوارڈ سے نوازا گیاجس نے گھریلو سنیما کے طور پر صارفین کے تجربات کو شاندار بنادیاہے۔اس کے علاوہ ٹی سی ایل کی 115انچ4Kکیو ڈی منی ایل ای ڈی X955 Max کوEISA "STATEMENT TV 2024-2025” سے بھی نوازا گیا۔یہ ایل ای ڈی 20,000+زونز کی مکمل ارے 6thجنریشن Mini LED،4K HDR Premium 5000اور144Hzکی موشن کلیرٹی پرو کے ساتھ آتی ہے،جو شاندار HDRویڈیوکوالٹی فراہم کرتی ہے،اور یہ ایل ای ڈی ہوم تھیٹر کے لئے Dolby Vision IQ ٹیکنالوجیز کو سپورٹ کرتا ہے۔جبکہ6.2.2 Onkyo ساؤنڈ سسٹم اپنی بہترین آڈیو کوالٹی کے ساتھ سینما کا تجربہ فراہم کرتا ہے۔اگر ٹی سی ایل کی75انچ C855 ایل ای ڈی ٹی وی کی بات کی جائے تو یہ جدید ترین ڈسپلے ٹیکنالوجی کے ساتھ آتی ہے، جو اسے کسی بھی ہوم تھیٹر کے لیے منفرد چوائس بناتی ہے۔ EISA کے امیج اور ساؤنڈ ماہرین نے75انچC855 کوہوم تھیٹر منی ایل ای ڈی ٹی وی 2024-2025 ایوارڈسے نوازا۔ٹی سی ایل کیC855 ایل ای ڈی Full Array Mini LED ٹیکنالوجی اور QLED کے ساتھ آتی ہے۔اس کے علاوہ اس میں 4K HDR Premium 3500 اور144Hzکی موشن کلیرٹی فراہم کرتی ہے۔جبکہ اسکا ان بلٹ ساؤنڈ سسٹم 2.1.2 Onkyo Dolby Atmos منفرد آڈیو کوالٹی فراہم کرتا ہے۔ یہ ایوارڈ یافتہ ماڈلز جلد ہی پاکستان بھر میں فروخت کیلئے ٹی سی ایل فلیگ شپ اسٹورز اور الیکٹرونکس مارکیٹس میں دستیاب ہوں گے۔