پاکستان

بلوچستان: مچ میں گیس پائپ لائن سیلاب میں بہہ گئی، کئی علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل

بلوچستان کے علاقے مچ میں سیلاب سے گیس کی پائپ لائن بہہ گئی جس کے بعد کوئٹہ سمیت کئی علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔ترجمان سوئی سدرن گیس کے مطابق مچ میں 18 انچ گیس پائپ لائن سیلاب سے متاثر ہوگئی ہے۔ترجمان کے مطابق گیس پائپ لائن متاثر ہونے سے کوئٹہ، مستونگ، قلات، پشین اور زیارت سمیت مختلف علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کلیئرنس کے بعد متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button