لیجینڈری ہاکی پلیئر سہیل عباس نے 1998-2012 تک ایک Full Back پلیئر کی حیثیت سے پاکستان کی نمائندگی کی.
سہیل عباس نے پاکستان ٹیم اور کلبز کو اپنی ورلڈ کلاس پرفارمنس سے Championships تو جتوائی ہی جتوائی لیکن اس کے ساتھ ایسے ریکارڈز سیٹ کئے کہ جو آج تک قائم ہیں ہیں اور کچھ تو Guinness Book of World Records کا حصہ ہیں.کمال کی بات یہ ہے کہ دفاعی پوزیشن پر کھیلنے والے اس پلیئر نے ایسے ریکارڈز سیٹ کئے ہیں کہ ایک ورلڈ کلاس سٹرائیکر بھی وہ نہیں کرسکتا.ذرا ان کے ریکارڈز پر نظر ڈالتے ہیں.سہیل عباس کو جدید ہاکی (آسٹروٹرف) میں Drag-Flickکا بادشاہ کہا جاتا ہے!!! سہیل عباس کا21 ہیٹ ٹرک کے ساتھ انٹرنیشنل ہاکی میں 348 گولز کا ریکارڈ آج بھی قائم ہے۔ایک سال میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی (1999 میں 60 گول کیے)بین الاقوامی میچز میں سب سے کم وقت میں 100 گول کا سنگ میل حاصل کرنے والا کھلاڑیبین الاقوامی میچز میں سب سے کم وقت میں 200 گول کا سنگ میل حاصل کرنے والا کھلاڑی (پانچ سال، پانچ ماہ )کسی بھی ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ گول کرنے والا کھلاڑی بین الاقوامی میچز میں سب سے زیادہ ہیٹ ٹرک کرنے والا کھلاڑی جن میں دو ڈبل ہیٹ ٹرک بھی شامل ہیں۔ ان کے سب سے زیادہ گول انڈیا کے خلاف ہیں جن کی تعداد 54 ہے، دوسرے نمبر پر جرمنی (30 گول) اور تیسرے نمبر پر ان کے آسٹریلیا کے خلاف 28 گول ہیں۔یہ ریکارڈز اس بات کا ثبوت ہیں کہ سہیل عاس واقعتاً ہاکی کے لیجینڈ ہیں لیکن افسوس کے ہمارے اس لیجنڈ کو وہ پزیرائی نہیں ملی جس کا وہ اصل حقدار ہےیہاں میں یہ بھی بتاتا چلوں کہ پڑوسی ملک میں ہاکی پلیئر سندیپ سنگھ پر "سُورما” نام کی فلم بنائی گئی ہے. سندیپ سنگھ کو بھی پنالٹی کارنر کا سپیشلسٹ مانا جاتا ہے اور انہوں نے کیریئر میں 110 گولز سکور کئے.دوسری طرف پاکستان کے اس گُمنام لیجنڈ نے 348 انٹرنیشنل گولز سکور کئے اور اسے ہماری اکثریت جانتی ہی نہیں اور نہ نیشنل لیول پر وہ عزت دی جاتی ہے جس کا یہ پلیئر حقدار ہے پھر کہتے ہیں ہمارا ملک ہاکی میں بہت پیچھے رہ گیا