شوبز

استری 2، ورون دھون نے ‘کیمیو رول’ کا کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکار ورون دھون نے ایک بار پھر ہارر کامیڈی سیکوئل فلم ‘استری 2’ میں اپنے شاندار کیمیو رول کی بدولت مداحوں کے دل جیت لیے۔

فلم استری 2 میں اداکار ورون دھون اپنی فلم ‘بھیڑیا’ کے کردار ‘بھاسکر‘ کو دوبارہ پیش کرتے ہوئے ‘استری 2‘ کے ولن سر کٹے سے اداکارہ شردھا کو بچانے کے لیے اسکرین پر جلوہ گر ہوئے۔

فلم میں اچانک ورون کو کیمیو رول میں دیکھ کر مداحوں کی خوشی کی انتہا نہ رہی، استری اور بھیڑیا کی کیمسٹری نے سینما ہال میں مداحوں کو سیٹیاں اور تالیاں بجانے پر مجبور کردیا۔
بھارتی میڈیا پر جاری ایک رپورٹ میں حیران کن انکشاف کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اداکار ورون دھون نے فلم ‘استری 2’ میں اپنے کیمیو رول کیلئے ایک روپیہ بھی چارج نہیں کیا۔

رپورٹ کے مطابق اداکار اور پروڈیوسر دنیش وجن کے قریبی ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ فلم میں بھیڑیا کے کردار سے اپنی شاندار انٹری دینے والے اداکار ورون دھون نے اپنی اسپیشل اپیرئنس کے لیے کوئی معاوضہ نہیں لیا بلکہ اسے بلکل مفت میں انجام دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button