دنیا

بھارت میں جنسی زیادتی کا ایک اور المناک واقعہ، ڈاکٹر نے اسپتال میں نرس کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا

بھارت کے کے شہر کلکتہ میں ابھی لیڈی ٹرینی ڈاکٹر کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کا معاملہ ٹھنڈا نہیں ہوا کہ طبی عملے کی خواتین کے ساتھ زیادتی کے ایک کے بعد کیسز سامنے آ رہے ہیں۔کلکتہ کے آر جی کار اسپتال میں 9 اگست کو لیڈی ٹرینی ڈاکٹر کو نشے میں دھت پولیس رضا کار نے جنسی زیادتی کے بعد قتل کر دیا تھا۔اس سے ایک روز قبل ریاست اترا کھنڈ سے تعلق رکھنے والی نرس کی لاش بھی 8 اگست کو ریاست اتر پردیش کے ضلع بلاس پور سے ملی تھی، نرس کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ اس کی بہن نے 31 جولائی کو درج کروائی تھی۔اس ریاست اتر پردیش میں ہی نجی اسپتال کے ڈاکٹر کی جانب سے ایک دلت نرس کے ساتھ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے ضلع مراد آباد کے ایک نجی اسپتال میں ڈاکٹر نے 20 سالہ دلت نرس کو اسپتال میں ہی یرغمال بنا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button