ٹیکنالوجی

پاکستان میں سب میرین کیبل فالٹ سے انٹرنیٹ متاثر ہے: چیئرمین پی ٹی اے

چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل(ر) حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ سب میرین کیبل میں فالٹ سے انٹرنیٹ متاثر ہے، 27 اگست تک کیبل ٹھیک ہوجائےگی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس سیدامین الحق کی زیر صدارت ہوا جس میں ملک میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے اور سوشل میڈیاسروس میں خلل پر چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل(ر) حفیظ الرحمان نے کمیٹی کو بریفنگ دی۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ وزیر مملکت نے پریس کانفرنس میں وجوہات دیں، سب میرین کنسورشیم نےآگاہ کیا کہ سب میرین کیبل میں فالٹ سےانٹرنیٹ متاثر ہے، 7 فائبر آپٹک کیبل پاکستان آتی ہیں جن میں سے ایک خراب ہے، 27 اگست تک کیبل ٹھیک ہوجائےگی۔انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں وی پی این کے استعمال سے مقامی انٹرنیٹ ڈاؤن ہوا، 2006 میں ویب مینجمنٹ سسٹم موجود تھا، مارچ 2019 میں فائر وال کا نظام منظور ہوا تھا اور 2019 میں اس سسٹم کی اپ گریڈیشن شروع کی گئی، اس سسٹم کو کہیں فائروال یا کوئی اور نام دیا جاتا ہے، ہمارے ہاں اسے ویب مینجمنٹ سسٹم کہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button