پاکستان
عمران خان کی 4 سال قبل 190ملین پاؤنڈ کیس بند کرنے کی نیب دستاویزات فراہمی کی درخواست منظور
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 190ملین پاؤنڈ کیس بند کرنے کی نیب دستاویزات فراہمی کی درخواست منظور ہو گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں حتمی فیصلہ نہ سنانےکا ٹرائل کورٹ کا حکم امتناع ختم کر دیا۔نیب نے القادر ٹرسٹ کیس بند کرنے کی کاپی بانی پی ٹی آئی کے وکلا کو فراہم کر دی، نیب نے القادر ٹرسٹ کیس بند کرنے کا ریکارڈ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کردیا۔