شوبز

جب طے کیا کہ مجھے بچے نہیں چاہئیں، یہ زندگی کا مشکل ترین فیصلہ تھا: نادیہ افگن

پاکستان کی سینئر اداکارہ نادیہ افگن نے حال ہی میں اپنی زندگی میں کیے جانے والے مشکل ترین فیصلے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ کی زندگی کا مشکل ترین فیصلہ کیا تھا؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ جب میں نے یہ طے کیا کہ مجھے بچے نہیں چاہئیں۔نادیہ افگن نے بتایا کہ میں نے بہت کوششیں کیں لیکن طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے 2 بار میرا حمل ضائع ہوگیا جس کے بعد کئی بار علاج کروایا اور مختلف مراحل سے گزرنا پڑا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button