پاکستان

مسافروں کو ماسک کی فراہمی لازمی، ائیرپورٹس کیلئے نئی گائیڈ لائنز جاری

(اردو ایکسپریس) منکی پاکس وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں ائیرپورٹس کیلئے نئی گائیڈ لائن جاری کردی گئیں۔گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہےکہ سول ایوی ایشن پروازوں اور مسافروں سے متعلق تمام ایس او پیز پر عمل کرائے گا، تمام ائیرلائنز، اسٹاف اور گراؤنڈ ہینڈلنگ کمپنیز ایس او پیز پر عمل درآمد کی پابند ہوں گی۔گائیڈ لائنز کے مطابق ائیرپورٹس پر محکمہ بارڈر ہیلتھ سروسز مسافروں کی اسکریننگ، آئسولیشن اقدامات پر عمل درآمد کرائے گا جب کہ بیرون ملک سے پاکستان آنے والی پروازوں کے عملے کی بھی اسکریننگ لازمی قرار دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button