دنیا
دنیا بھر میں سپر بلیو مون کے نظارے کی خوبصورت تصاویر
(اُردو ایکسپریس) پاکستان سمیت دنیا بھر میں 19 اگست کی شب خوبصورت سپر بلیو مون کا نظارہ کیا گیا۔جب چاند زمین کے سب سے زیادہ قریب ہوتا ہے تو وہ معمول سے زیادہ بڑا اور روشن نظر آتا ہے اور اسے سپر مون کہا جاتا ہے۔مگر یہ سپر مون اس لیے بھی خاص تھا کیونکہ اسے سپر بلیو مون قرار دیا گیا تھا۔بلیو مون سے مراد یہ نہیں کہ چاند کا رنگ نیلگوں مائل ہو جائے گا بلکہ یہ نام ایک اصطلاح ہے۔19 اگست کو آسمان پر طلوع ہونے والا چاند زمین سے 2 لاکھ 26 ہزار میل کے فاصلے پر تھا جو معمول سے 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آیا۔خیال رہے کہ اگست، ستمبر، اکتوبر اور نومبر 2024 میں مسلسل 4 مہینوں تک سپرمون آسمان پر جگمگائے گا۔دنیا بھر میں سپر بلیو مون کے نظارے کی خوبصورت تصاویر