دنیا
کلکتہ میں خاتون ڈاکٹر زیادتی قتل کیس: کالج پرنسپل پر سنگین الزامات
اُردو ایکسپریس۔ بھارت کے شہر کلکتہ کے میڈیکل کالج اسپتال میں اجتماعی زیادتی کے بعد ڈاکٹر کے قتل کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے والے کالج پرنسپل ڈاکٹر سندیپ گھوش پر سنگین الزامات سامنے آگئے۔بھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے کے مطابق ڈاکٹر سندیپ گھوش کے سابق ساتھیوں نے ان پر سنگین الزامات عائد کردیے، جن میں بدعنوانی، بدانتظامی اور اخلاقی خلاف ورزیوں کے الزامات شامل ہیں