پاکستان

بلوچستان میں طاقتور مون سون سسٹم موجود، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی بارشوں کی پیشگوئی

اُردو ایکسپریس ۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب اور بلوچستان کے مطابق بارشوں کا سسٹم ابھی موجود ہے اور مزید بارشوں کا امکان ہے جب کہ بلوچستان کے کچھ علاقوں میں ابھی ندی نالوں میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق آئندہ24گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کا امکان ہے جب کہ بارشوں سے ڈیرہ غازی خان، ملتان اور بہاولپور ڈویژنز میں فلیش فلڈنگ کاخدشہ ہے۔ترجمان نے بتایا کہ رواں سال مون سون بارشوں میں 84 شہری جاں بحق اور 224 زخمی ہوئے، 245 گھرمتاثرہوئے، 84 افراد کی اموات آسمانی بجلی،کرنٹ لگنے،کچےگھر اور بوسیدہ عمارتوں کےگرنے سے ہوئیں، مون سون بارشوں کے دوران 44 مویشی بھی ہلاک ہوئے جب کہ 100گھر مکمل اور145 گھر جزوی طور پرمتاثر ہوئے جس کے بعد متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button