پاکستان

بارات میں آئے نکاح خواں سیوریج نالے میں گر کر لاپتہ

(اُردو ایکسپریس) گوجرانولہ میں شادی ہال کے قریب نکاح خواں سیوریج نالے میں گر کر لاپتہ ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق 75 سال کے نکاح خواں قاری آصف پاؤں پھسلنے سے نالے میں گرے، وہ بارات کے ہمراہ وزیر آباد سے آئے تھے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نکاح پڑھانے کے بعد قاری آصف شادی ہال سے باہر نکلے تو نالے میں گر گئے۔ذرائع کے مطابق لاپتہ نکاح خواں کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button