پاکستان

چیئرلفٹ کی رسی ٹوٹنے سے 3 افراد دریا میں گرگئے

اردو ایکسپریس ۔

اپر کوہستان میں چیئرلفٹ کی رسی ٹوٹنے سے 3 افراد دریا میں گرگئے۔

پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ برسین میں پیش آیا جہاں سیاح چیئرلفٹ کی سیر سے محظوظ ہو رہے تھے کہ اسی دوران رسی ٹوٹ گئی اور تینوں دریا میں جا گرے۔

پولیس نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی دریا میں گرنے والوں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ریسکیو آپریشن میں پولیس اور مقامی افراد بھی حصہ لے رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button