شوبز

پاکستانی ہیروئنز میں کوئی ٹیلنٹ ہی نہیں: اداکار شان کی بہن پھٹ پڑیں

اردو ایکسپریس ۔ پاکستانی فلموں کے سپر اسٹار شان شاہد کی بہن زرقا شاہد پاکستانی ہیروئنز کے نخروں اور رویوں پر پھٹ پڑیں۔حال ہی میں دیے گئے انٹرویو کے دوران زرقا شاہد نے انکشاف کیا تھا کہ بھائی شان شاہد نے انہیں جوانی میں شوبز میں آنے اور ماڈلنگ کی اجازت نہیں دی تھی کیوں وہ ان سب کے خلاف تھے۔تاہم اب زرقا شاہد نے فلم ’ للکارہ سنگھ ان لاہور ‘ سے ہدایتکاری کی دنیا میں قدم رکھا ہے، 20 کروڑ کے بجٹ سے بنائی گئی فلم میں زرقا نے اپنے بیٹے عیسیٰ کو کاسٹ کیا ہے جب کہ فلم میں پاکستانی اداکارہ کے بجائے غیر ملکی اداکارہ کو کاسٹ کیا گیا ہے۔ دوران انٹرویو غیر ملکی ہیروئن کاسٹ کرنے سے متعلق زرقا شاہد کا کہنا تھا کہ ’ ہم نے اپنی فلم کیلئے غیر ملکی ہیروئن کو اس لیے کاسٹ کیا کیوں کہ ہمارے ملک کی ہیروئنز میں ٹیلنٹ ہی نہیں، اداکارہ صائمہ کے علاوہ پاکستانی ہیروئنز میں کوئی ٹیلنٹ نہیں، جب ہیروئنز میں ٹیلنٹ نہ ہو تو ان کے نخرے بڑھ جاتے ہیں اور Attitude آجاتا ہے ‘۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button