پاکستان

ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری، 25 لاکھ فری لانسرز بیروزگار ہونے کا خدشہ

اُردو ایکسپریس۔ ملک بھر میں کئی روز سے جاری انٹرنیٹ کی سست رفتاری سے آن لائن بزنس، فری لانسرز اور گھریلو صارفین شدید متاثرہو رہے ہیں جبکہ 25 لاکھ فری لانسرز کے بیروزگار ہونے کا خدشہ بھی پیدا ہوگیا۔انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے انٹرنیٹ سست ہونے کے باعث متعدد کاروباری ادارے اپنا آپریشن بیرونِ ملک منتقل کرنے پر غور کر رہے ہیں جبکہ ماہرین بھی انٹرنیٹ کی سست رفتاری پر حکومت کی معنیٰ خیز خاموشی کو کاروباری افراد کیلئے خطرہ قرار دے ہے ہیں۔اس حوالے سے چیئرمین انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز ایسوسی ایشن شہزاد ارشد کا کہنا تھا کہ کاروباری افراد ہم سے انٹرنیٹ کی سست رفتار کی وجہ پوچھتے ہیں لیکن پی ٹی اے کی جانب سے ہمیں بھی مؤثر جواب نہیں دیا جاتا، بہت سے لوگ سوچنے پر مجبور ہیں کہ اپنے اسٹاف کو باہر شفٹ کردیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button