Uncategorized

ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش: سرکاری وکیل کو 12 بجے پیش ہونے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران سرکاری وکیل کو 12 بجے پیش ہونے کا حکم دے دیا، درخواست گزار نے عدالت سے انٹرنیٹ کی بندش کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش کے خلاف ندیم سرور کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے سرکاری وکیل کو متعلقہ اتھارٹیز سے ہدایات لے کر 12 بجے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button