دنیا
بہت سمجھوتے کرلیے، اب اسرائیل سنجیدگی دکھائے تو بات چیت ہوگی: حماس انکار پر برقرار
(اردو ایکسپریس)
حماس نے قطر میں غزہ جنگ بندی مذاکرات میں مزید شرکت سے انکار پر برقرار رہتے ہوئے ثالث کاروں سے کہا ہے کہ ہم نے بہت سے سمجھوتے کیے ہیں لیکن اسرائیل کی طرف سے کوئی سنجیدہ ردعمل نہیں آیا۔
حماس نے مصالحت کاروں پر واضح کردیا کہ اب اسرائیل کی جانب سے کوئی سنجیدہ ردعمل آئے تو اس پر مصالحت کار ہم سے بات چیت کرلیں۔
حماس نے کہا کہ مصالحت کاروں کو بارہا ہم نے مثبت جواب دیے اس کے باوجود اسرائیل نے اسماعیل ہنیہ کو قتل کردیا، اسماعیل ہنیہ کا قتل اس بات کا ثبوت ہے کہ اسرائیل جنگ بندی معاہدہ کرنے میں سنجیدہ نہیں۔