پاکستان
پاسپورٹ رولز میں ترمیم کا فیصلہ، شہری کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنواسکیں گے
(اُردو ایکسپریس) وفاقی حکومت نے عوام کی سہولت کیلئے پاسپورٹ رولز میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق پاسپورٹ رولز میں نئی ترمیم کے بعد شہری اب پاسپورٹ کسی بھی شہر سے بنواسکیں گے اور ترمیم کے بعد شناختی کارڈ کی طرز پر پاسپورٹ بنایا جا سکےگا۔