ٹیکنالوجی

برطانیہ میں سال کا گرم ترین دن، درجہ حرارت 34.8 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا

) اُردو ایکسپریس)

برطانیہ میں پیر کو سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا جس دوران کیمبرج میں درجہ حرارت 34.8 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لندن سمیت کئی علاقوں میں آئندہ چند روزموسم گرم رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے ییلو وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

تحقیقاتی جائزے کی بنیاد پر امریکی میڈیا میں جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ یورپ میں پچھلے برس گرمی سے 47 ہزار اموات ہوئیں، گرمی سے اموات روکنے کیلئے رویوں اور سماجی تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ گلوبل وارمنگ سے زمین خطرناک نکتے کے قریب پہنچ رہی ہے، درجہ حرارت مسلسل بڑھنے کے سبب سخت چیلنجز درپیش ہیں۔

رپورٹ میں خبردار کیا گیا کہ گلوبل وارمنگ کے نتیجے میں قدرتی ماحول میں بڑی تبدیلیاں آ سکتی ہیں، ان تبدیلیوں کو بدلنا اگر ناممکن نہیں تو انتہائی دشوارضرور ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button