دنیا
ایران کے بڑے حملے کیلئے تیار، اسرائیل کی مدد کیلئے موجود ہیں: امریکا
امریکی ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے بڑے حملے کیلئے ہمیں تیار رہنا چاہیے۔امریکا کی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ اسرائیل اپنا دفاع کرسکتا ہے اور اسرائیل کو دفاع میں مدد کیلئے امریکا بھی موجود ہے۔پاسداران انقلاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر عراق سے امریکی فوج کے مکمل انخلا کا امکان ہےایرانی میڈیا کے مطابق عراقی وزیرخارجہ اگلے ہفتے امریکا جائیں گے، باضابطہ اعلان واشنگٹن میں ہوگا