شوبز

معروف پاکستانی گلوکارہ ہانیہ اسلم انتقال کرگئیں

(اردو ایکپریس)پاکستان کے معروف میوزک بینڈ ‘زیب اینڈ ہانیہ’ کی گلوکارہ اور موسیقار ہانیہ اسلم دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال کرگئیں۔گلوکارہ زیب النسا جنہیں زیب بنگش کے نام سے جانا جاتا ہے، انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر متعدد اسٹوریز شیئر کیں اور اپنی کزن گلوکارہ ہانیہ اسلم کے انتقال کی تصدیق کی۔زیب بنگش نے بتایا کہ ہانیہ گزشتہ روز 11 اگست کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کرگئیں۔ گلوکارہ کے انتقال پر پاکستانی میوزک انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔اس کے علاوہ ان کے انتقال پر پاکستانی فلم ساز مہرین جبار نے بھی طویل پوسٹ شیئر کی اور ہانیہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button