پاکستان

آئندہ ہفتوں میں قوم کو بجلی کی قیمت سے متعلق خوشخبریاں ملیں گی، اویس لغاری

وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری نے کہا ہے کہ ٹاسک فورس تمام آئی پی پیز کی پیداواری صلاحیت کا جائزہ لے رہی ہے، ڈیڑھ ماہ سے کام کر رہے ہیں کہ ہمیں کس آئی پی پی کی کیپیسٹی کی ضرورت ہے۔اپنے بیان میں اویس لغاری نے کہا کہ آئندہ ہفتوں میں قوم کو بجلی کی قیمت سے متعلق خوشخبریاں ملیں گی۔اویس لغاری نے کہا کہ گزشتہ روز پاور ڈویژن کی وضاحت کے باوجود غلط خبر چلائی گئی کہ بجلی مہنگی ہوئی ہے، کل بجلی 77 پیسے سستی ہوئی، ایڈجسٹمنٹ 3.33 روپے سے کم کر کے 2.56 روپے کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button