پاکستان

صدر مملکت نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024ء پر دستخط کردیے

صدر مملکت آصف علی زرداری نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل2024ء پر دستخط کر دیے۔ذرائع کے مطابق گزٹ نوٹیفکیشن کے لیے بل سینیٹ سیکریٹریٹ بجھوا دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ایکٹ کا گزٹ نوٹیفکیشن آج ہی جاری کیا جائے گا۔واضح رہے کہ دو روز قبل قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سینیٹ نے بھی الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024ء منظور کر لیا تھا۔مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کیا تھا۔قومی اسمبلی کی طرح سینیٹ میں بھی بل کی منظوری کے موقع پر اپوزیشن نے احتجاج کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button