پاکستان

شقی القلب باپ نے 8 ماہ کی بچی کو رونے پر قتل کر دیا

چکوال میں شقی القلب باپ نے شیر خوار بچی کو رونے پر قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق چکوال میں تلہ گنگ کے علاقے بلال آباد میں باپ کے ہاتھوں 8 ماہ کی بچی کے قتل کا واقعہ پیش آیا ہے۔واقعے کی درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق بارش آنے پر صحن سے کمرے میں جاتے ہوئے بچی نے رونا شروع کر دیا تھا۔ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے غصے میں آ کر بچی کا گلا دبا دیا جس سے وہ جاں بحق ہو گئی۔ملزم بچی کو قتل کرنے کے بعد فرار ہو گیا جس کو پولیس تلاش کر رہی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button