پاکستان

بشریٰ بی بی کی بری ہونے پر رہا نہ کرنے کی درخواست سے اعتراضات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدت کیس میں بری ہونے کے باوجود رہا نہ کرنے پر بشریٰ بی بی کی درخواست سے اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کر دی۔بشریٰ بی بی کی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف درخواست پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے سماعت کی جس کے دوران بشریٰ بی بی کے وکیل لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔جسٹس ارباب نے وکیل لطیف کھوسہ سے کہا کہ آپ کی درخواست پر اعتراضات لگے ہیں، آپ کی پہلے اس طرح کی ایک اور درخواست زیرِ التوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button