دنیا

امریکامیں گرفتار پاکستانی شہری پر فرد جرم عائد ہونے سے متعلق دفترخارجہ کا بیان

محکمہ خارجہ پاکستان نے امریکا میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کی گرفتاری اور ان پر فرد جرم عائد ہونے کے معاملے پر اپنا بیان جاری کردیا ہے۔امریکا میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کی گرفتاری کے معاملے پر اپنے بیان میں دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ آصف مرچنٹ سے متعلق میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں، اس معاملے پر امریکی حکام کےساتھ رابطےمیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ آصف مرچنٹ کے معاملے پر مزید تفصیلات کا انتظار کر رہے ہیں،ممتاز زہرا نے بتایا کہ امریکی عہدیداروں نے کہا ہے کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم باضابطہ ردعمل دینے سے پہلے آصف مرچنٹ کے ماضی سے متعلق معلومات کی توثیق چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر سیاستدانوں کے قتل کی ممکنہ سازش کے الزام میں پاکستانی شہری پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button