Uncategorized
Trending

پاک سوزوموٹرکمپنی نے بنگلہ دیش اور افغانستان کو گاڑیوں کی برآمد شروع کر دی

لاہور:( اُردو ایکسپریس ویب ڈیسک) پاکستان نے اب گاڑیاں دوسرے ممالک کو برآمد کرنا شروع کر دیں ہیں۔

یہ بات گزشتہ روز وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کے کراچی میں پاک سوزوکی موٹر کمپنی کے دورہ کے دوران وینڈر کلسٹر ایریا پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر سامنے آئی۔
نجی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیروشی کاوامورا نے وفاقی وزیر کو پاکستان میں تیار کردہ گاڑیاں بنگلہ دیش اور افغانستان برآمد کرنے کے متعلق بتایا۔

وفاقی وزیر نے پاک سوزوکی موٹر کمپنی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی اور موٹر انڈسٹری کے فروغ میں پاک سوزو اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ برآمدات میں اضافے کے لیے ہمیں پاک سوزوکی کی گاڑیوں کی بیرون ملک نمائش منعقد کرنے کی ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button