دنیا

امریکی فوج کی خاتون لیفٹیننٹ مِس یو ایس اے بن گئیں

غیرملکی میڈیا کے مطابق مِس یو ایس اے کا ٹائٹل متنازع ہونے کے بعد اب بالآخر 22 سالہ ایلما کوپر مِس یو ایس اے 2024ء بن گئیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھنے والی ایلما کوپر کو امریکی شہر لاس اینجلس میں اتوار کو ہونے والی تقریب میں نامزد کیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایلما کوپر اب نومبر میں مِس یونیورس مقابلے میں حصہ لیں گی، ان کی سوشل میڈیا پر نظر ڈالی جائے تو پتہ چلتا ہے کہ وہ سیکنڈ لیفٹیننٹ ہیں اور ملٹری انٹیلی جنس افسر کے طور پر کام کرتی ہیں اور انہوں نے اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے ڈیٹا سائنس میں ماسٹرز کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button