کھیل

پی سی بی نے وقار یونس کی بطور ایڈوائزر تقرری کی تصدیق کردی

پی سی بی) نے وقار یونس کی بطور ایڈوائزر ٹو چیئرمین تقرری کی تصدیق کردی ہے۔ پیر کو چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور سی او او سلمان نصیر کے ساتھ وقار یونس بھی پریس کانفرنس کریں گے۔ پی سی بی کی جانب سے پریس کانفرنس کیلئے جاری کی گئی ایڈوائزری میں وقار یونس کو بطور ایڈوائزر ٹو چیئرمین متعارف کروایا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ پی سی بی نے گزشتہ دنوں ایڈوائزر ٹو چیئرمین کے عہدے پر تقرری کیلئے اشتہار جاری کیا تھا، اشتہار میں درخواست جمع کروانے کیلئے آخری تاریخ 19 اگست مقرر کی گئی تھی۔ دوسری جانب وقار یونس کی تقرری کی خبریں اشتہار سے پہلے ہی میڈیا میں آچکی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button