لاہور: نجی اسپتال کے مالک کے قتل کیس میں اہم پیشرفت، پولیس نے بیٹے کو گرفتار کرلیا
لاہور میں پی ٹی آئی رہنما اور نجی اسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد کے قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔ پولیس نے نجی اسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد کے قتل کیس میں مقتول کے بیٹے کو حراست میں لے لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکٹرشاہد قتل کیس میں ان کے بیٹے قیوم کو حراست میں لیا گیا ہے، مبینہ طور پر قیوم نے شوٹر کی مدد سے والد کو قتل کروایا تھا۔ پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ مقتول ڈاکٹر کی نماز جنازہ بھی بیٹے قیوم شاہد نے پڑھائی تھی۔