دنیا
بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد مستعفی ، بھارت فرار
لاہور: اُردو ایکسپریس ویب ڈیسک) بنگلہ دیش سے بڑی خبر سامنے آئی ہے کہ شیخ حسینہ واجد مستعفی ہو گئیں ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کی فوج نے وزیراعظم حسینہ واجد کو مستعفی ہونے کے لیے ایک 45 منٹ کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم حسینہ واجد ایک فوجی ہیلی کاپٹر میں بھارت روانہ ہوگئی ہیں۔ واضح رہے بنگلادیش میں کوٹہ سسٹم مخالف طلبہ کی جانب سے سول نافرمانی کی تحریک کے اعلان کے بعد پرتشدد احتجاج میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 300 تک جا پہنچی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سول نافرمانی کی تحریک چلانے والے طلبہ نے وزیراعظم حسینہ واجد سے استعفے کا مطالبہ کیا تھا اور کرفیو کے باوجود ڈھاکا کی جانب مارچ کا اعلان کیا ہے ، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مظاہرین حسینہ واجد کی گھر میں داخل ہو چکے ہیں ۔ نوٹ : مزید تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں
![](https://urduexpress.pk/wp-content/uploads/2024/08/IMG-20240805-WA0181-720x470.jpg)