امریکی صدرنےایران کے اسرائیل سے بدلے کی دھمکی سے پیچھےہٹنے کی امیدظاہر کردی
امریکی صدرنےامیدظاہر کی ہےایران بدلہ لینے کی دھمکی کے باوجود پیچھےہٹ جائےگا۔ خبرایجنسی کے دعویٰ کے مطابق ایک تقریب میں صحافیوں نے امریکی صدر سے سوال کیا کہ کیا ایران اسرائیل سے بدلہ لینے کے اپنے اعلان سے پیچھے ہٹ سکتا ہے؟ صحافیوں کے جواب میں جو بائیڈ نے امید ظاہر کرتےہوئے کہا کہ ’مجھے امید ہے کہ ایران پیچھے ہٹ جائے گا لیکن مجھے پتا نہیں‘۔ دوسری جانب امریکی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ آج ایران کی جانب سے اسرائیلی حملوں کے خلاف جوابی کارروائی کا امکان ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق امریکی حکام کا خیال ہے کہ ایران کا حملہ 13 اپریل جیسا لیکن پہلے سے زیادہ وسیع پیمانے پر ہوگا اور ایران اس بار لبنان سے حزب اللہ کو بھی اپنے ساتھ شامل کرسکتا ہے۔