پاکستان

تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کر دی

تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کر دی ہے۔ پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی کے دستخطوں سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شیر افضل مروت نوٹس پیریڈ پر تھے۔ اس دوران انضباطی کمیٹی نے محسوس کیا کہ شیر افضل مروت کو پارٹی ضوابط کا کوئی خیال نہیں۔ شیر افضل مروت خود کو پارٹی قوانین سے بالاتر سمجھتے ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ کمیٹی سمجھتی ہے شیر افضل کو قومی اسمبلی کی نشست سے استعفا دینا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button