پاکستان

بجلی کی بڑھتی قیمتوں سے امن و امان کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے، قائمہ کمیٹی کا انتباہ

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کا بینہ سیکرٹریٹ نے کہا ہے کہ بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پاکستان میں ممکنہ طور پربے چینی پیدا ہوسکتی ہے۔ بجلی کی قیمتیں بڑھنے سے لوگ ہمارے گریبان پکڑ رہے ہیں، آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ کرانے کریاجائے جبکہ قائمہ کمیٹی کے چیئرمین نے نیپراحکام پرزوردیا ہے کہ وہ بجلی کے بڑھتے ہوئے نرخوں (ٹیرف) کے معاملے کاحل تلاش کرے،کمیٹی نے مزید کہا کہ صارفین آئی پی پیز کو سالانہ کھربوں روپے ادا کررہےہیں خواہ وہ بجلی پیدا کریں یا نہیں۔ نااہلی کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے۔جمعہ کے روزکمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر رانا محمود الحسن کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے فنکشنل ڈھانچے، مینڈیٹ، اتھارٹی کی تشکیل اور اس کی ریگولیٹری اقدار کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ سینیٹر سیف اللہ خان نیازی نے کمیٹی ممبران کو آڈٹ رپورٹ فراہم کرنے کی تجویز دی۔ سینیٹر محمد عبدالقادر نے سفارش کی کہ نیپرا پاور سیکٹر کے بارے میں خصوصی بریفنگ دے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button