پاکستان

بلوچستان کی کوئلہ کانوں میں حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا، 7 ماہ میں 52 کان کن جاں بحق

بلوچستان کی کوئلے کی کانوں میں حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا جہاں مچ اور ہرنائی کی کوئلہ کانوں میں دو حادثات میں 3 کان کن جاں بحق ہوگئے۔ محکمہ معدنیات کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے 7 ماہ میں کوئلہ کانوں میں ہونے والے 26 حادثات میں 52کان کن جاں بحق ہوئے ہیں۔ مائنز ریسکیو ذرائع کے مطابق مچ کی مقامی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دم گھٹنے کے باعث دوکان کن بھائی محمد اسماعیل اور عبدالمنان جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں کوئلہ کان سے نکال کر اسپتال منتقل کردی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button