پی ٹی آئی ارکان اسمبلیوں کا حلف نہیں اٹھا سکیں گے، قانونی مسودہ پیش کیا جائیگا
تحریک انصاف کے نامزد اسمبلیوں کا حلف نہیں اٹھا سکیں گے، قومی اسمبلی میں آج قانونی مسودہ پیش کر دیا جائے گا،مبصرین اسے پہلا آئینی بم شیل قرار دے رہے ہیں،پارلیمنٹ ہاؤس میں خصوصی حفاظتی بندوبست،حکومتی ارکان اسمبلی کو اجلاس کے لئے لازمی پہنچنے کی ہدایت،اسپیکر سردار ایاز صادق کا کردار اہمیت اختیار کر گیا،عمران کا جی ایچ کیو کے بعد چھاؤنیوں پر حملوں کا بھی اعتراف،آج 190ملین پاؤنڈ کا مقدمہ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو جائے گا،عمران کو ملٹری جیل لیجانے کی تیاری شروع ہو گی،اجلاس میں حکومت اور اپو زیشن ممبران کی جانب سے گر ما گرم تقاریر کا امکان ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان کے حوالے سے غیر مناسب بیان اور فتوے کی حکومت کی جانب سے شد ید مذ مت کی جا ئے گی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے اس ایشو پر پالیسی بیان دیئے جانے کا امکان ہے۔قومی اسمبلی کا آٹھواں اجلاس آج (منگل) سہ پہر پارلیمنٹ ہائوس میں شروع ہوگا تو اسے غیر معمولی اہمیت حاصل ہوجائے گی حکومت پہلے دن کے نجی کارروائی کے لئے مخصوص ہونے کے باوجود قانون سازی کے لئے وہ سرکاری مسودات لائے گی جن کے نتیجے میں تحریک انصاف کو قومی اسمبلی اور بعد ازاں صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں پر اپنے ارکان کو رکنیت دلانا ممکن نہیں رہ جائے گا جنہیں وہ ایک متنازع اعلیٰ عدالتی فیصلے کی رو سے رکن بنانے کے لئے حلف دلانے کی خواہاں ہے۔