پیرس اولمپکس میں بھارت نے پہلا میڈل جیت لیا، میڈلز ٹیبل پر جاپان سرفہرست
پیرس اولمپکس میں میڈلز کی جنگ جاری ہے، اولمپکس کے دوسرے روز مزید 13 گولڈ میڈلز کا فیصلہ ہوگیا ،پوائنٹس ٹیبل پر جاپان چار گولڈ میڈلز سمیت 7 گولڈ میڈل لے کر سرفہرست ہے۔ میڈلز ٹیبل پر اب تک 22 ملکوں کا کھاتہ کھل چکا ہے۔پیرس اولمپکس میں دو روز کے مقابلوں کے بعد جاپان 4 گولڈ،2 سلور اور 1 برانز میڈل کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔ آسٹریلیا 4 گولڈ اور 2 سلور میڈلز کے ساتھ12 مجموعی میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔امریکا کے مجموعی میڈلز 12 ہیں لیکن گولڈ میڈلز کی تعداد 3 ہے جس کی وجہ سے وہ تیسرے نمبر پر ہے، امریکی ایتھلیٹس نے 6 سلور اور 3 برانز میڈلز بھی حاصل کئِے۔فرانس کے 3 گولڈ، 3 سلور اور 2 برانز میڈلز ہیں جبکہ کوریا نے 3 گولڈ، 2 سلور اور 1 برانز میڈل لیا۔میڈلز ٹیبل پر چین نے اب تک 3 گولڈ میڈل کے علاوہ 1 سلور اور 2 برانز میڈلز جیت لیے، اٹلی نے 1 گولڈ، 2 سلور اور 3 برانز، قازقستان نے 1 گولڈ 2 برانز، جبکہ بیلجیم نے 1 گولڈ اور 1 برانز میڈل جیتا ہے۔