Uncategorized
حکومت ایک طرف مذاکرات اور دوسری طرف گرفتاریاں کر کے ڈبل گیم کر رہی ہے، جماعت اسلامی
جماعت اسلامی کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت ایک طرف مذاکرات اور دوسری طرف گرفتاریاں کر کے ڈبل گیم کر رہی ہے۔ایک بیان میں ترجمان جماعت اسلامی نے کہا کہ دھرنے میں اسلام آباد جانے والی خواتین کا قافلہ روکنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، خواتین کا قافلہ پُرامن طریقے سے اسلام آباد دھرنے میں جا رہا تھا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ احتجاج کسی بھی سیاسی جماعت کا جمہوری حق ہے، حکومت کی طرف سے خواتین کارکنوں سے بدسلوکی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس نے دھرنے میں جانے والی خواتین کو بسوں سے زبردستی اتارا۔