Uncategorized
اس 14 اگست کو جھنڈے کے بجائے پودے خریدیں: بشریٰ انصاری کا عوام کیلئے پیغام
پاکستانی سینئر فنکارہ بشریٰ انصاری نے آئندہ ماہ جشنِ آزادی منانے سے متعلق مداحوں و فالوورز کو اہم ترین مشورہ دیا ہے۔اداکارہ، گلوکارہ و کامیڈین بشریٰ انصاری نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر آئندہ ماہ 14 اگست کے لیے ایک پیغام شیئر کیا ہے۔بشریٰ انصاری نے اپنی پوسٹ میں مداحوں و فالوورز سے درخواست کی ہے کہ ’اس 14 اگست کو سبز ہلالی پرچم خریدنے کے بجائے پودے خریدیں اور پاکستان کو ہرا بھرا بنائیں۔‘