پاکستان
ارشد شریف کے قتل کا معاملہ اہم ہے، بینچ دوبارہ تشکیل دیا جائے گا، جسٹس منصور علی شاہ
سپریم کورٹ نے صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے ازخود نوٹس کا مقدمہ 5 رکنی بینچ کے سامنے مقرر کرنے کے لیے فائل کمیٹی کو بھجوا دی۔ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے ازخود نوٹس کی سماعت کی، بینچ میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی شامل ہیں۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ یہ مقدمہ پہلے پانچ رکنی بینچ سن رہا تھا، غلطی سے یہ کیس تین رکنی بینچ کے سامنے مقرر ہو گیا ہے۔ شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ جے آئی ٹی کو ارشد شریف کی والدہ کی جانب سے درخواست دی گئی تھی۔
سپریم کورٹ نے صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے ازخود نوٹس کا مقدمہ 5 رکنی بینچ کے سامنے مقرر کرنے کے لیے فائل کمیٹی کو بھجوا دی۔
جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے ازخود نوٹس کی سماعت کی، بینچ میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی شامل ہیں۔
جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ یہ مقدمہ پہلے پانچ رکنی بینچ سن رہا تھا، غلطی سے یہ کیس تین رکنی بینچ کے سامنے مقرر ہو گیا ہے۔
شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ جے آئی ٹی کو ارشد شریف کی والدہ کی جانب سے درخواست دی گئی تھی۔