موجودہ حالات میں حکومت کی حکمت عملی سیاسی کم، انتظامی زیادہ ہے، تجزیہ کار
جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان مبشر ہاشمی کے سوال ’’موجودہ حالات میں کس کی سیاسی حکمت عملی زیادہ بہتر، اتحادی حکومت یا تحریک انصاف‘‘؟ کا جواب دیتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ موجودہ حالات میں حکومت کی حکمت عملی سیاسی کم اور انتظامی زیادہ لگ رہی ہے، تحریک انصاف کنفیوژن کا شکار ہے کہ تحریک کس طرح چلائیں، محمل سرفراز کا کہنا تھا کہ کسی پارٹی پر پابندی کے بجائے دہشتگردی اور معیشت پر توجہ ہونی چاہئے، محمل سرفراز، ارشاد بھٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکمت عملی بہتر ہے، عمر چیمہ نے کہا کہ ملک میں سیاسی طور پر ڈیڈ لاک ہے ۔ تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا حکومت پی ٹی آئی پر پابندی اور گرفتاریوں جیسے اقدامات کررہی ہے، چھ جماعتی اپوزیشن اتحاد کی طرف سے تحریک چلانے کا کوئی واضح لائحہ عمل سامنے نہیں آیا، پی ٹی آئی سمجھتی ہے نئے انتخابا ت ہوئے تو وہ دوتہائی اکثریت حاصل کرلے گی، محمل سرفراز کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں حکومت اور پی ٹی آئی کسی کی سیاسی حکمت عملی نظر نہیں آرہی ہے، ایک طرف عوام میں مقبولیت ہے تو دوسری طرف اقتدار اور طاقت ہے،