Uncategorized
جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال، پنڈی سے اسلام آباد جانیوالے راستے بلاک، میٹرو سروس بھی بند
جماعت اسلامی کے احتجاج اور دھرنے کے باعث راولپنڈی سے وفاقی دارالحکومت جانے والے راستے بند کردیے گئے۔جماعت اسلامی کے دھرنے اور پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال پر ریڈ زون اور راولپنڈی سے دارالحکومت آنے والے راستوں کنٹینر لگاکر بند کردیا گیا ہے۔راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بھی بند کردی گئی ہے جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔انتظامیہ کا بتانا ہےکہ احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد میں بھی میٹروبس سروس بند کردی گئی ہے جو آئی جے پی سے پاک سیکرٹریٹ تک بند کی گئی۔فیض آباد کے مقام پر راولپنڈی جانے والے راستہ کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے اور مری روڈ پر چاندنی چوک اور سکستھ روڈ پر کنٹینر رکھ دیے گئے ہیں۔ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ بجلی کے بھاری بلوں اور مہنگائی کے خلاف دھرنا ضرور ہوگا اور قافلے اسلام آباد کی طرف رواں ہیں۔