Uncategorized
کملا ہیرس کو اب تک بارک اوباما کا گرین سگنل نہ مل سکا
امریکا کے سابق صدر بارک اوباما نے اب تک ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان نہیں کیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق بارک اوباما سمجھتے ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو کملا ہیرس نہیں ہرا سکتیں۔دوسری جانب جیو نیوز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بارک اوباما بھی کملا ہیرس کی جلد توثیق کریں گے، وہ ممکنہ طور پر کملا ہیرس کی انتخابی مہم میں شریک ہوں گے۔واضح رہے کہ جوبائیڈن صدارتی انتخاب سے دستبردار ہوچکے ہیں اور اب امکان ہے کہ کملا ہیرس ان کی جگہ لیں گی۔