Uncategorized

پاکستان نے جرمنی واقعے پر افغان حکومت سے کارروائی کی بات کی، دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان نے جرمنی واقعے پر افغان حکومت سے کارروائی کی بات کی۔اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ترکمانستان کے وزیر خارجہ نے 22 جولائی سے 25 جولائی تک پاکستان کا دورہ کیا، دورے کے دوران اہم معاملات پر بات چیت ہوئی۔انہوں نے کہا کہ مہمان وزیر خارجہ نے صدر، وزیرِ اعظم اور نائب وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں دو طرفہ تعاون سمیت اہم امور پر بات چیت کی گئی، دو طرفہ تعاون مضبوط کرنے اور وفود تبادلوں پر اتفاق کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ای سی او کے سیکریٹری جنرل پاکستان کے دورے پر ہیں، وہ اپنے الوداعی دورے پر پاکستان پہنچے، ان کی مدت اگلے ماہ ختم ہو رہی ہے، سابق سیکریٹری خارجہ اسد مجید خان آئندہ تین سال کے لیے ان کی جگہ لیں گے۔ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ای سی او کے سیکریٹری جنرل سے افغانستان، کشمیر سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button