Uncategorized
وفاقی کابینہ کا اجلاس معمول کے ایجنڈے تک محدود رہا
وفاقی کا بینہ کے بدھ کو ہونے والے اجلاس میںمعمول کے ایجنڈے تک محدود رہااور پی ٹی آئی پر پابندی اور سابق صدر عارف علوی، عمران خان اور قاسم سوری پر آرٹیکل 6 لگانے کا معاملہ زیر غور نہیں آیا۔ حکومتی ذ رائع کے مطابق ابھی تک حکومت نے دو نوں اہم آئینی اور قانونی ایشوز پر ابھی تک لیگل ہوم ورک مکمل نہیں کیا۔ دوسراپہلو یہ ہے کہ ابھی تک دو نوں ایشوز پر اتحادی جماعتوں سے مشاورت کا عمل جاری ہے ۔