Uncategorized

سمندری طوفان گیمی فلپائن کے بعد تائیوان سے ٹکرا گیا

سمندری طوفان گیمی فلپائن کے بعد تائیوان سے ٹکرا گیا، ہواؤں کی 240 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے ساتھ گیمی طوفان تائیوان کے شمال مشرقی ساحل سے ٹکرایا۔سمندری طوفان کے باعث بارشوں اور تیز ہواؤں سے مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک اور 200 سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔تائیوان میں سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں میں 2 لاکھ 90 ہزار سے زیادہ صارفین بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔سمندری طوفان سے پہلے تائیوان کے ساحلی علاقوں سے 8 ہزار سے زائد افراد کا انخلا کرا لیا گیا تھا، ٹرینیں اور فیری سروس معطل جبکہ سینکڑوں پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں، طوفان کے پیش نظر تعلیمی ادارے بھی دو دن کیلئے بند ہیں۔سمندری طوفان گیمی کو گزشتہ 8 سالوں میں تائیوان کا سب سے طاقتور طوفان کہا جا رہا ہے۔آج گیمی نامی اس سمندری طوفان کے چین کے صوبے زنجیانگ اور فوجیان سے ٹکرانے کا امکان ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button