بانی پی ٹی آئی کے 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ کالعدم قرار
لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔لاہور ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پر حاضری کا نوٹیفکیشن بھی کالعدم قرار دے دیا۔سماعت کے دوران جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ انتشار کو ثابت کرنا سب سے مشکل کام ہوتا ہے۔ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے بانی پی ٹی آئی کے ٹوئٹس پڑھتے ہوئے کہا کہ ان کے ذریعے ایک مخصوص بیانیہ بنایا گیا۔ جس پر جسٹس انوارالحق پنوں نے کہا کہ اس سے زیادہ دھمکیاں تو آج کل ججوں کو مل رہی ہیں۔ پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ درخواست گزار کے خلاف سیکشن 121 کے تحت بغاوت کی کارروائی ہوگی۔ جس پر جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ یہ سیکشن لاہور ہائی کورٹ پہلے ہی کالعدم قرار دے چکی ہے۔